اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہیکہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں،ملک میں کسی کو گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے،صوبے اپنے اور پاسکو کے ذخائر سے گندم کی فلور ملز تک بروقت رسد یقینی بنائیں اور گندم اور آٹے کی بروقت ترسیل کیلئے اپنی گورننس بہتر کریں، گزشتہ پانچ دن میں حکومت کے اقدامات کی بدولت آٹے کے 40 کلو کے تھیلے کی قیمت میں تقریباً 1000 روپے کی کمی واقع ہوئی جو خوش آئند ہے،متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے آٹے اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کریں،حکومت غریب عوام کیلئے آٹے کی مصنوعی قلت سے مہنگائی پیدا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دے گی۔ شہباز شریف کی زیر صدارت گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا۔بتایا گیا 1.3 ملین میٹرک ٹن گندم درآمدی گندم کا اسٹاک بھی ملک میں پہنچ گیا جبکہ جنوری کے اختتام تک مزید اتنا ہی سٹاک پہنچ جائے گا۔
آٹا،گندم مہنگا اور مصنوعی قلت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیر اعظم
Jan 12, 2023