ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا جائزہ اجلاس 


لاہور ( خبر نگار )ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں 27 دسمبر 2022 سے لیکر 09 جنوری 2023 تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے وزٹس کی تعداد کو بڑھانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈی ایس او کی غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ حسیب احمد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی اور حسیب احمد کی خدمات واپس ریونیو بورڈ کو بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔ اسی طرح ڈی سی لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فائزہ شاہ کو بھی غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اختر شاہ، ظہور حسین، تاسین فاطمہ اور عبدالمالک کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی اور ڈاکٹر شبیر نعمان سے جواب طلبی کر لی گئی۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقوں میں کم ازکم 66 مقامات کو وزٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری پر زبردست کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے چالان جمع نہ کروانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ترجیحی بنیادوں پر چالان جمع کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ چالان جمع نہ ہونے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا کی سپلائی کو چیک کرنے کے لئے مارکیٹس کے وزٹس کئے جائیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ایک ٹیم کی طرح کام کریں اور گراں فروشی پر قابو پانے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائیں اور کام میں مزید بہتری لائی جائے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تنبیہہ کر دی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اپنی کارکردگی کو بہتر کریں، ورنہ پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...