لاہور میں چکی آٹا 10 روپے سستا‘ 160 سے 150 کا کلو ہوگیا


لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں گزشتہ روز چکی آٹا مالکان نے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 10روپے کمی کر دی ہے جس سے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت 160روپے سے کم ہو  کر 150روپے ہو گئی ہے۔ لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن  کے صدر ملک لیاقت کے مطابق اوپن مارکیٹ سے  خریدی گئی مہنگی گندم  کے باوجود عوام کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ چکی آٹا کے نئے نرخوں کا اطلاق آج 12 جنوری سے ہو گا۔
آٹا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...