کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربنک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربنک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 227 روپے 93 پیسے کا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 238 روپے کا ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کمی سے 154321 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1 ڈالر اضافے سے 1877 ڈالر ہے۔
سونا/ ڈالر
ڈالر ایک روپیہ مہنگا‘ سونے کی قیمت 1800 روپے تولہ کم
Jan 12, 2023