لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک لاہور کے رہنما امجد اقبال کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ امجد اقبال تحریک کے عظیم سپوت اور جانثار عہدیدار تھے۔ وہ آخری سانس تک تحریک کے وفادار اور مشن کے خدمت گزار رہے۔