کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان دارالحکومت کابل میں دفتر خارجہ کے قریب خودکش دھماکہ ہوا جس سے 20 افراد جاں بحق ‘ درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق دہشتگرد نے دفتر خارجہ کی عمارت کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکہ اس وقت ہوا جب چینی وفد طالبان حکام سے ملاقات کر رہا تھا۔
کابل/ دھماکہ
کابل چینی وفد کی طالبان حکام سے ملاقات کے موقع پر خودکش دھماکہ 20ہلاک
Jan 12, 2023