لاہور(سپورٹس رپورٹر)گلیکسی سپورٹس اکیڈمی اور پی سی بی ویمن ونگ کے زیر اہتمام صنفی برابری کیلئے قونصل جنرل ولیم میکنلے اور وائس چانسلر اصغر زیدی کی زیر قیادت کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ قونصل جنرل ولیم میکنلے کس کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی مشن تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت اور قیادت کا حامی ہے۔ یہ ہمارا یقین ہے کہ خواتین کی مکمل اور منصفانہ شرکت پاکستان اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرتی ہے۔ ہمیں تعلیم، انٹرپرینیورشپ، سپورٹس، میڈیا اور بہت سے دیگر شعبوں میں پروگراموں کی حمایت کرنے پر فخر ہے، کیونکہ ہم پاکستان کی خواتین کو زیادہ سے زیادہ اور مکمل طور پر پاکستان میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے بااختیار بنانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صنفی برابری ‘ یوایس قونصلیٹ‘ جی سی یو کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد
Jan 12, 2023