پاکستان پیپلز پارٹی نے شہرقائد کی  بے لوث خدمت کی، جمیل ضیا ڈاہری


کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و پی ایس95کے صدر اور این اے 251کے ٹکٹ ہولڈر حاجی جمیل ضیاء ڈاہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کو شہرقائد کی ترقی کی ضمانت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام پیپلز پارٹی نے کروائے اور لاتعداد میگا پروجیکٹس کراچی کو دیئے پیپلز پارٹی نے بے لوث کراچی کی خدمت کی کراچی کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہے ہیں، کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیئے سب سے پہلے 121ارب روپے کا پیکج محترمہ شہید بی بی نے اپنے دور حکومت میں دیا جس سے کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی و تعمیری کام ہوئے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اورنگی ٹاون میں لوگوں سے ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، جمیل ضیاء ڈاہری کا کہنا تھا کہ شہر میں پینے کے صاف پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لیئے دی سیلینیشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں جبکہ شہر بھر سے نکاسی آب اور سیوریج نظام کی بہتری کا پچاس فیصد سے زائد مکمل ہوچکا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کراچی کی عوام کادیرینہ مسئلہ تھا جس کو سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس فراہم کر کہ ختم کردیا

ای پیپر دی نیشن