8سال سے لا پتہ:شہری کی عدم بازیابی پر عدالت بر ہم،پولیس افسر کو جھاڑ پلادی

Jan 12, 2023


کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے 8 سال سے لاپتا شہری کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست پر جے آئی ٹی اور پی ٹی ایف اجلاس جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں  8سال سے لاپتا شہری کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ شہری کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس حکام پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سعید رند کو جھاڑ پلا دی، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ  2014سے لاپتا ہے پولیس سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ پولیس کہتی ہے محمد زبیر ازخود لاپتا ہوگیا۔ لاپتا شہری ازخود بھی لاپتا ہو گیا ہے تو بھی تلاش کرنا ریاست کی زمہ داری ہے۔ تفتیشی افسر سعید رند نے اسٹریو ٹائپ رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے لاپتا شہری کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے جے آئی ٹی اور پی ٹی ایف اجلاس جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں