عوام کی ووٹوں کی طاقت سے حیدرآباد  کا میئر جیالا ہوگا، سینیٹر عاجز دھامرا

Jan 12, 2023


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ دھوس و دھمکی کی سیاست کا قصہ پارینہ ہوچکا ہے باشعور عوام اب جان چکے ہیں کہ کس نے زخم دئیے ہیں اور کون مرہم بن رہا ہے۔ قبضہ مافیہ آج پھر اس لیے الزام تراشیاں کررہا ہے کہ کسی طرح بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار مل جائے لیکن اس بار انہیں فرار کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج  یو سی23 میں شہید زولفقار علی بھٹوکی 95 سالگرہ کے موقع پر بھائی خان چوک پر یو سی 23 کے پی پی پی صدر عرفان راجپوت کی جانب سے منعقد سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ اس بار انشا اللہ حیدرآباد کا میئر ایک جیالا ہوگا جو عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہوگا اور عوامی مسائل حل کرائے گا و حیدرآباد کو ترقی دے گا۔کراچی و حیدرآباد میں  30 سالوں سے زرو و زبردستی کی سیاست کرنے والوں کو اب اپنی ہار واضح نظر آرہے ہے جس پر انہیں بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ دھوس و دھمکی کی سیاست کرنے والوں نے کبھی عوام کی تکلیف محسوس تک نہیں کی ہے اور نا کبھی عوامی پالسیوں کے لیے آواز بنے ہیں انہیں نے ہمیشہ اپنے مفادات کو ترجیح دی و عوام کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی ہے۔ اس موقع پر شہید ذولفقار علی بھٹو کی 95 سالگراہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ تقریب میں یو سی 23 کے پی پی پی صدر عرفان راجپوت، چیرمین کے امیدوار سلیم راجپوت بھٹو،  وائس چیئرمین سلمان سرفراز ، پی پی پی رہنما سید غلام مصطفی شاہ، دانیال ابڑو ،ندیم جتوئی، انجینئر سکندر حیات و روشن سولنگی سمیت بڑی تعداد میں پی پی پی ورکرز و عوام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں