گھارو ،تاجروں نے ڈی سی ٹھٹھہ  کے احکامات نظر انداز کر دیئے 

Jan 12, 2023


گھارو (نامہ نگار) گھارو میں تاجروں نے ڈی سی ٹھٹھہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کے باعث غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی رہ گیا۔  تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور قلت کے سبب غریب عوام سخت پریشان ہے یا پھر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستا آٹا اسٹال پر لمبی لمبی قطاروں میں آٹا لینے کے لیے اپنی تذلیل کروانے پر مجبور ہے اس سلسلے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری کو حکم دیا تھا کہ وہ ضلع انتظامیہ کو فوری مصنوعی مہنگائی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیں جس پر عمل کرتے ہوئے ڈی سی ٹھٹھہ غضنفر قادری نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آٹے کی قیمت 75 روپے مقرر کی تھی ،تاہم 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ضلع بھر میں کہیں بھی اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آتا ہے جسکی وجہ سے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے تاجر جو وزیراعلی کے حکم پر عمل نہیں کررہے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائیں یا پھر اپنا آڈر واپس لے کر انہیں منافع خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیں آخر وہ اس سے پہلے بھی تو ایسے مصنوعی مہنگائی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خوروں کے رحم وکرم پر تھے۔

مزیدخبریں