لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کیخلاف فیسیں وصول کرنے پر طلبا کا مظاہرہ

Jan 12, 2023


نوڈیرو(بیورو رپورٹ)تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے نویں جماعت کے طلباء سے 1100 اور دسویں جماعت کے طلباء سے 2600 فیس لینے کے خلاف طالبعلم بچوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج میں شامل گورنمنٹ ہائی اسکول کیہر گاؤں کے طالبعلم بچے اسکول کے اساتذہ کے ساتھ سکھر لاڑکانہ روڈ پر مظاہرہ کر کے روڈ کو ٹریفک کے لیئے بندکردیا، جس ک وجہ سے لاڑکانہ اور سکھر جانے والی مسافر گاڑیوں میں سوار مسافروں کو شدید دشواری کا سامنہ کر نا پڑا، احتجاج میں شامل طالبعلم بچے محمد ابراہیم جکھرو،نوید شر، حماد اللھ بھٹو اور اساتذہ ایاز سانگی ، گدا حسین لاڑک ، قربان ماہوٹا اور دیگر کا کھنا تھا کہ تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے طالبعلم بچوں سے زبردستی طور فیس وصول کر رہے ہیں ، بورڈ کی جانب سے کیئے گئے اس قسم کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں ،اس حوالے سے مزید انکا کھنا تھا کہ تعلیم بورڈ لاڑکانہ کی انتظامیہ نے ظلم اور بربریت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہوئی ہے اس پر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ ا ?فیسران کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،انکا کھنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جب میٹرک تک تعلیم فری کی گئی ہے تو فیس کس چیز کی مانگی جارہی ہے، والدین اس وقت تک برساتوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نہیں نکل سکے ہیں ،اوپر سے فیسیں وصول کر کے غریب افراد کے بچوں سے تعلیم کا حق چھینا جارہا ہے،احتجاج میں شامل طالبعلم بچوں نے مطالبہ کیا کے فیسیں وصول کرنے والا فیصلہ واپس لیکر ہماری بیچنی کو ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی دائرہ کو مزید بڑھایا جائے گا۔

مزیدخبریں