پڈعیدن (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز شاہزیب شیخ نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرو فیروز اور مہران ڈگری کالج مورو میں ساتویں مردم شماری کی ٹرننگ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ سے کہا کہ آپ کو نہایت اہم ذمہ داری کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ آپ پورے دھیان اور توجہ سے تربیت حاصل کریں کیوں کہ ملکی پالیسیوں کا دارو مدار مردم شماری پر ہے۔ اس کے علاو ہ الیکشن کا پروسس بھی مردم شماری کی بنیاد پر ہوتا ہے۔انہوں نے تربیت حاصل کرنے والوں کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔