مورو( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز شاہزیب شیخ نے فرحان فلور مل سدھوجا کے وزٹ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں فلور ملز کو روزانہ کی بنیاد پر فوڈ ڈپارٹمنٹ گندم کا کوٹہ جاری کررہا ہے جس سے 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے تیار کیئے جارہے ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے ضلع بھر میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اور دیگر متعلقہ افسران آٹے کی سپلائی اور ڈیمانڈ کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کہیں بھی آٹے کی باآسانی دستیابی نہ ہونے کے حوالے سے کوئی بھی شکایت موصول ہونے ہر فوری اقدام کرتے ہوئے اس علاقے میں آٹے کی وافر دستیابی کو یقینی بنارہے ہیں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے پوری سختی سے نمٹا جارہا ہے اور اس مشکل صورتحال میں ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی جبکہ مورو شہر کے مختلف جگہوں پر 18 سے زائد آٹے کے ٹرکنگ پوائینٹس بنائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو سستا آٹا باآسانی دستیاب ہوسکے