حکومت نے عوام کو  صرف پریشان کیا، ڈاکٹر محمد یونس


حیدر آباد (بیورو رپورٹ)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان اور یوسی38پریٹ آباد ٹاؤن سے چیئرمین کے امیدوار ڈاکٹر محمد یونس دانش نے گھر گھر جاکرعوامی مہم کو تیز کردی ہے انہوں نے یوسی کے چاروں وارڈز میں ووٹر سے ملاقات کی اورانہیں نظام مصطفیٰ ﷺ کے عملی نفاذ کی جدوجہد میں قیمتی ووٹ کے استعمال کی دعوت دی اس موقع پر ان کے ہمراہ جے یوپی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور یوسی 10سے چیئرمین کے امیدوار پیرسید سعید احمد شاہ چشتی ،وائس چیئرمین کے امیدوار ناظم علی آرائیں، صابر امین آرائیں ،جے یو پی ضلع حیدر آباد کے صدر علامہ قاری طلعت محمود اعوان ،عبد الروف الوانی ،محمد رضوان شیخ،عمر فاروق ،نظام عالم قریشی،اور کارکنان کیبڑی تعداد بھی تھی ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا ہے کہ کراچی حیدرآباد میں قتل وغارت گردی کا بازار گرم کرنے والے پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں، عصبیتوں کی آگ لگا کر پھر سے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں مفادات کی سیاست کرنے والوں نے گزشتہ 35سالوں میں محرومیوں کے سواقوم کو کچھ نہیں دیابھاری مینڈیٹ کے بعد بھی روشنیوں کا شہر کراچی،اور ٹھنڈی ہوا کا شہر حیدرآباد گھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں غلاطت کے ڈھیر ،گندے پانی کے جوہڑ اور ان کے اٹھتا ہوا تعفن ان شہریوں کے عوام کا نصیب بنا دیا گیااقتدار کا خومہ جس کے سر سجے یہ جماعت اسی کے ساتھ اپنی قیمت وصول کرنے لگتی ہے اور جب مفادات پورے ہوجاتے ہیں تو پھر اس جماعت کو دغا دے کراسی قیمت پر دوسرے کے ساتھ لگ جاتے ہیں کراچی حیدرآباد کے عوام ان کے مفادات سے اچھی طرح واقف ہو چکے ہیں اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے15جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اس جماعت کو اس کے منطقی انجام پر پہنچا دیںگے انشاء اللہ 15جنوری کا سورج  نظام مصطفیٰ ﷺ کے متوالوں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن