مہنگائی ،آٹے کے بحران کے خلاف جماعت اسلامی کا امریکن چوک پر مظاہرہ


نری(نامہ نگار)بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آٹے کے بحران کیخلاف جماعت اسلامی اور ڈنڈہ بردار خواتین کے الگ الگ مظاہرے،ٹائر نذر آتش کئے۔تفصیلات کے مطابق اشیاء  خوردو نوش کے ہوشرباء اضافے کیخلاف جماعت اسلامی نے امریکن چوک اور مین بوسٹاں روڈ پر ڈنڈہ بردار مرد وخواتین نے منیر چکی والے کے سستے آٹے کے اسٹال کے بندش کیخلاف روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی،جماعت اسلامی کے ضلعئی امیر قربان گشکوری،کنری سٹی کے صدر ملک اعجاز اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعئی صدر تاج محمد کھوکر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود ضلعئی اور مقامی انتظامیہ بازاروں میں نرخ چیک کرنے کے بجائے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے دکاندار ہر چیز کے من مانے نرخ وصول کرکے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مہنگائی کے طوفان کیوجہ سے غریب اور ان کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں اگر انتظامیہ نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا دوسری جانب مین بوسٹاں روڈ پر ڈنڈا بردار مرد وخواتین نے سستے آٹے کے اسٹال کے بندش کیخلاف روڈ بلاک کرکے ٹائر نذر آتش کردئیے جس کیوجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی دو گھنٹے بعد ڈی ایس پی کنری غلام مصطفی کاچھیلو کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا 

ای پیپر دی نیشن