سعودی عرب گالف مقابلے ، دنیا کی نمبرون خاتون کھلاڑی حصہ لیں گی


لاہور(سپورٹس ڈیسک)دنیا میں گالف کی سب سے بڑی خاتون کھلاڑی "لیدیا کو "مملکت میں آرامکو سعودی لیڈیز انٹرنیشنل کے تحت گالف مقابلوں میں شرکت کریں گی،کھیلوں کی دنیا میں حال ہی میں سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے ، جس کے بعد دنیا کے ممتاز فٹ بالر رونالڈو نے بطور کوچ سعودی فٹ بال کلب کو خدمات پیش کرنے کا معاہدہ کیا ہے،اب گالف کی سب سے بڑی کھلاڑی  لیدیا کو آرامکو سعودی لیڈیز انٹرنیشنل کے ٹائٹل سے مقابلے اگلے ماہ 16سے 19فروری تک شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں رائل گرین گالف کلب میں کھیلیں گی،یہ مقابلے ایل ای ٹی ٹورنامنٹ کا پہلا حصہ ہوں گے۔
، ان کیلئے خواتین کھلاڑیوں کو بھی مرد کھلاڑیوں کے برابر کا انعام 5لاکھ ڈالر دیا جائیگا۔ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میں یہ دیکھ کر بے حد پر جوش ہوں کہ گالف برابر انعامی رقم کی طرف بڑھ رہا ہے، مجھے امید ہے کہ تمام خواتین کھلاڑی خوب محنت کریں گی ۔

ای پیپر دی نیشن