رمیز راجہ نے جیسے بتایا اتنے برے حالات بھی نہیں تھے : خالد محمود


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے جیسے بتایا اتنے برے حالات بھی نہیں تھے۔ ہر بار نئی حکومت آنے کے بعد نیا کرکٹ بورڈ کا سربراہ آنے کیخلاف ہوں کیونکہ کام کرنے والے کو ٹائم ملنا چاہیے۔ کئی کھلاڑیوں پر الزامات لگے لیکن کسی کے خلاف ثبوت نہیں آئے۔ عامر سہیل کا نام میرے ذہن میں آرہا ہے لیکن وہ بالکل کلیئر تھے۔ کچھ کھلاڑیوں پر اور الزامات لگے، ملک قیوم نے معاملے کی تحقیقات کیں، کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی گئیں، وسیم اکرم اور کچھ لوگوں کو اہم عہدے نہ دینے کی سفارش کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن