بھارتی اداکار سلیل انکولا بھارتی ٹیم  کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے


لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی اداکار سلیل انکولا بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز  ورلڈکپ سے قبل نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا جس میں4نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں تاہم چیئرمین چیتن شرما ہی رہیں گے۔ نئی سلیکشن کمیٹی میں سریدھرن شرتھ، شیو سندر داس، سبروتو بنرجی کے علاوہ سابق میڈیم فاسٹ بائولر سلیل انکولا بھی شامل ہیں،سلیل انکولا اور ٹنڈولکر نے نومبر 1989میں ایک ساتھ ٹیسٹ ڈیبیو کیا، دائیں ہاتھ کے گیند باز نے دو وکٹیں لیں لیکن اس کے بعد وہ کوئی ٹیسٹ میچ نہ کھیل سکے۔انہوں نے 1998میں 28سال کی عمر میں پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

ای پیپر دی نیشن