ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن سیکرٹری اطلاعات و نشریات سعد خورشید خان کانجو نے کہا کہ پوری دنیا نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف پر اعتماد کیا اور پاکستان کی مصیبت زدہ عوام کیلئے بہتری کی راہ کھولی،جنیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر ملنا غیبی امداد اور موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔مزید سعودی عرب سے 15 ارب ڈالر کے پیکج کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انشاء اللہ وزیراعظم میاں شہباز شریف ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔