شکایات کے ازالے میں سستی پر ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ کا اظہار برہمی


ملتان(نمائندہ خصوصی ) ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ رانا اخلاق احمد کی زیرِ صدارت پی ایم ڈی یو(PMDU)کا جائزہ اجلاس میںایم ڈی اے کے متعلقہ افسران نے کی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ رانا اخلاق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکایات کے ازالے کے لئے تمام ادارے بشمول ایم ڈی اے ملتان مستعدی سے کام کریں۔ 32فیصد رپورٹ غیر تسلی بخش ہے‘اس کو بڑھایا جائے‘شکایات کو مقررہ وقت پر حل کیا جائے تاکہ سائلین کو ریلیف ملے‘اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام زیرِ التوا شکایات کو میرٹ پرحل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈلیوری سسٹم کو بہتر بنائیں گے۔جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن