کوا لالمپور(کامرس ڈیسک)ملائیشیااہم صنعتوں میں مقامی مزدوروں کی کمی کے پیش نظر غیرملکی کارکنوں کی بھرتی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے،ملائشیا کے وزیرداخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے میڈیا کو بتایا کہ غیرملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے میں تیزی لانے کے لیے صنعتوں کا کوٹاختم کر دیا جائے گا،انھوں نے کہاکہ آجروں کو اب 15ممالک سے غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے سے پہلے کوٹاکی حد اوردیگر شرائطپر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ عارضی استثنا ایک سال تک محدود ہے اوراس کا اطلاق صرف نئی درخواستوں پرہوگا، ملائشیاکے وزارت داخلہ نے انسانی وسائل کی وزارت سے بھرتیوں کا عمل سنبھال لیا ہے۔2022 میں ملائیشیا نے ملازمتوں کے لیے موصول ہونے والی کل 16لاکھ درخواستوں میں سے صرف 70ہزارکی منظوری دی تھی۔
ملائشیا،اہم صنعتوں میں مزدوروں کی کمی پوری کرنے کیلئے غیرملکیوں کی بھرتی میں تیزی
Jan 12, 2023