اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر مملکت صنعت وپیداوار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی تسنیم قریشی کی راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات،اس موقع پر شہید ذولفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ وزیر مملکت تسنیم قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا پیپلز پارٹی اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا خاصہ رہا ہے۔ انہوں نے راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کیلئے عمارت کی دستیابی اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی،ملاقات کے دوران راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر رفعت شاہین، جنرل سیکرٹری جنید یوسف،سینئر نائب صدر صبوحی حسین، نائب صدر راحت جبیں، سینئر ایگزیکٹو ممبر مس الماس اختر، ایگزیکٹو ممبر مس منتہی شاہ رخ، مس شبانہ اجمل، مس نورین طارق شریک تھے۔راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی صدر مس رفعت شاہین نے گفتگو کر تے ہوئے راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا،جس پر وزیر مملکت نے یقین دہانی کروائی کہ تمام مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا۔
وومین چیمبر آف کامرس کے تمام مسائل جلد حل کریں گے، تسنیم قریشی
Jan 12, 2023