گوجرانوالہ: ڈینگی، پاپولیشن  اور نمونیا  بارے آگاہی مہم  اجلاس

Jan 12, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ہیلتھ وے ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈینگی، پاپولیشن، پولیواور نمونیا جیسے مہلک امراض بارے عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین سوسائٹی ڈاکٹر عبدالقدیر فاروقی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں سوسائٹی کے ممبران ڈاکٹر محمد لطیف شاد ، قمر اقبال گورائیہ ،اشفاق خان ، حاجی محمد صفدر چوہان ، ڈاکٹر چوہدری محمد فیاض سراج دین و دیگر نے اپنی قیمتی رائے دیں کہ کس طرح ہم اپنی حکومت کے ساتھ مل کر ان خطرناک امراض کا خاتمہ کر کے اپنی قوم کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا عوام کو صحت بارے آگاہی دینا بھی جہاد ہے جس پر ہمیں پوری لگن اور محنت سے کام کرنے پر زور دینے کی ضرورت ہے پاکستانی قوم کو صحت مند بنا نے کے لئے ہمیں حکومت کے شانہ بشانہ ہر ہر روز محنت کرنا ہو گی یہی ہماری سوسائٹی کا مشن ہے ۔

مزیدخبریں