راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن علما ومشائخ ونگ نے مسلح افواج اور قومی اداروں کے خلاف عمران خان کے بیانئے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر اقتدار کے مزے لینے والے عمران خان پہلے قوم کے سامنے اپنی مشکوک آڈیوزاور ویڈیوز کی وضاحت کریںپاکستان میں جھوٹ اور بے حیائی کو فروغ دیا جو پاکستانی معاشرے مشرقی روایات اور اسلام کے منافی ہے ہمیں ایسی منفی سیاست کورد کرنا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) علما ومشائخ ونگ پنجاب کے صدرڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری اور اسلام آباد کے صدر پیر ظہیر عباس قادری نے گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی میں فوج کے جن افسران وجوانوںنے جام شہادت نوش کیا ہم ان کیلئے دعا گو ہیں اور پاک آرمی کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔