نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) انجمن شہریاں علاقے کی بہتری امن کیلئے دن رات کوشاں ہے ہمارا مقصد عوامی مسائل کا خاتمہ ہے جس کے لئے ہر فورم استعمال کریں گے معززین علاقہ ہمارے دست وبازو بنیں تاکہ عام آدمی کے دکھوں کا مداوا ہو سکے محبت امن بھائی چارے کی فضا سے علاقہ نارنگ امن کا گہواراہ ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہارانجمن شہریاں کے مرکزی عہدیداران عون الباری سردار نعیم رضا مان سیٹھ سعید احمد فاروقی میاں امجد علی حافظ قاری طلحہ طاہر قاسمی کی رہائش گاہ پر اجلاس کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے کیا ۔