شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے ایگزیکٹو ممبر رانا عاصم جمیل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ معاشرتی اصلاح اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے جن عملی اقدامات کی ضرورت ہے ان کے فقدان کے باعث شہری مسلسل محرومیوں اور دشواریوں کا شکار ہیں جن کے تدارک کیلئے حکومت اور متعلقہ اداروں و محکموں کے حکام کو مربوط اقدامات کرنے ہونگے ۔ ملک میں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں غریب طبقہ غریب تر اور امیر طبقہ امیر تر ہوتا جارہا ہے یہ معاشرتی تفریق کسی صورت مناسب نہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام میں پائی جانیوالی مایوسی کا خاتمہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کئے بغیر ممکن نہیں۔
ملک میں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں : راناعاصم جمیل
Jan 12, 2023