شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)شہر کے گنجان آباد علاقوں کی سیوریج لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا، مقامی رہائشیوں کا انتظامی اداروں کی عدم توجہی کیخلاف شدید رد عمل کا اظہار، اہل علاقہ کے مطابق ناکارہ سیوریج سسٹم کے باعث نکاسی آب کے پیدا شدہ مسائل وبال جان بنے ہوئے ہیں گندے پانی کے جوہڑ کے باعث سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جن سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گاڑیاں و موٹر سائیکلیں بھی روزانہ حادثات کا شکار ہورہی ہیں ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حالات کی سنگینی کاجائزہ لیتے ہوئے اصلاح و احوال یقینی بنایا جائے۔
شیخوپورہ: شہر کے گنجان آباد علاقوں کی سیوریج لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
Jan 12, 2023