وزیراعلیٰ نے گندم سستی کر دی‘ آٹے کا بحران پروپیگنڈہ ہے: طارق زمان گجر

Jan 12, 2023


ملتان (خبر نگار خصوصی) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر چودھری اکرم‘ حمزہ خاکوانی چیئرمین ایکسائز چودھری اللہ دتہ چیئرمین بیت المال شاہد حسین چیئرمین ہوم ڈیپارٹمنٹ سردار امتیاز لنگاہ یاسمین خاکوانی چوہدری دلدار برولہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو آٹے کے بحران کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ منہ کی کھائیں گے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے چار ماہ کے اندر اتنا کام کیا ہے جو کوئی اور نہیں کر سکتا وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کا کوٹا بڑھا دیا ہے اور گندم کا ریٹ بھی کم کردیا تاکہ غریب عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری طارق زمان گجر نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے صحت ایجوکیشن اور دیگر کے لیے خطیر رقم دی ہے تاکہ سکھ کا سانس آئے۔ ن لیگ آگے چل کر کہیں نظر نہیں آئے گی اور صرف ہمارے کام اور پی ٹی آئی ہی نظر آئے گی۔ بے ایمان حکمرانوں کے کام میں برکت نہیں ہوتی، یہ تباہی کی طرف لے جاتے ہیں۔ شہباز شریف اور نواز شریف دو نمبر ہیں۔ شریفوں نے قسم کھائی ہے کہ ایک نمبر کام کرنا ہی نہیں۔ دوسری قسم شریفوں نے کھائی ہے کہ کہیں بھی اپنے پیسے نہیں لگانے صرف لوگوں کے لگانے ہیں، بعد میں لو گ ان سے پیسے مانگتے ہیں لیکن انہیں واپس نہیں ملتے۔ شہباز شریف کو بہترین طریقے سے مانگنے کا سلیقہ آتا ہے۔ شریفوں کی حکومت اب مانگت حکومت بن گئی ہے پنجاب میں گندم کی قیمت مزید کم ہو کر 3800 روپے من ہو گئی ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں گندم کی قیمت 3500 روپے من ہیں۔ 
 طارق زمان گجر

مزیدخبریں