خانیوال ،جودھ پور(خبرنگار،نمائندہ خصوصی) نواحی علاقے میں ڈاکوو¿ں کی سترہ سالہ لڑکی کیساتھ لڑکی کے بھائی اور والد کو رسیوں سے باند ھ کر انکے سامنے اجتماعی زیادتی ۔ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈاکو موقع سے فرار۔تفصیل کے مطابق خانیوال تھانہ صدر کبیروالا کی حدود میں تین ڈاکوڈکیتی کی غرض سے اسلم کڑیانہ سیال نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے ، والد اور بھائی کو رسیوں سے باندھ کرسترہ سالہ لڑکی کو ان کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ڈاکو کئی گھنٹے اطمینان کیساتھ متاثرہ لڑکی کے گھر پر موجود رہے اور جاتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ نقدی تین عدد قیمتی موبائل فون بکریاں اور قیمتی پارچہ جات ہمراہ لے گئے اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی اطلاع ملنے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس تھانہ کبیروالا نے کئی گھنٹوں کے بعد پہنچ کر کاروائی کاآغاز کردیا جب پولیس کو واقع کی نوعیت کے بارے میں معلوم تو فرانزک لیب اور شواہد اکٹھے کرنے والی ایجنسیاں موقع پر شواہد اکٹھے کر نے شروع کردیے.دریں اثناآئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے ڈاکوو¿ں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیااورآر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ڈی پی او خانیوال کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے، ڈی پی او نعیم عزیز سندھو کے بچی کا فوری میڈیکل کروانے کے احکامات۔
والد اور بھائی کو رسیوں سے باندھ کرڈاکوو¿ں کی لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی
Jan 12, 2023