خان گڑھ ( خبر نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و وفاقی وزیرمملکت نوابزادہ افتخار احمد خان نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقوں موضع امن پور، دولت پور، پنجگرائیں، جگت پور سمیت دیگر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو نے ملک کی خاطر جینوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر کی امداد حاصل کر کے پاکستان کی عوام کےلئے بہتری کی راہ کھول دی جس سے اب سیلاب متاثرین سمیت غریب اور مصیبت زدہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں سمیت دوست ممالک نے بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے موقف کو سمجھا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بلاول بھٹو کا بھرپور ساتھ دیا جس سے یہ کامیابی ممکن ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات وقت پر ہوں گے جبکہ کوئی اسمبلی نہیں ٹوٹے گی اور نہ ہی کسی عوام دشمن کی بلیک میلنگ میں آئیں گے۔ نوابزادہ افتخار احمدخان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت میں بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے جبکہ پی ڈی ایم کا اتحاد برقرار رہے گا ۔
نوابزادہ افتخار