وزیرداخلہ نے تخت لاہورلیکرآناتھاوہ( ن) لیگ کاتابوت لیکرواپس آئے ۔ شیخ رشید احمد

Jan 12, 2023 | 11:21

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ نے تخت لاہورلیکرآناتھاوہ( ن) لیگ کاتابوت لیکرواپس آئے ۔اب ان کو سمجھ آجانی چاہیے کہ عمران خان کوسیاست آتی ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اعتمادکی منصوبہ بندی3دن پہلے کرلی گئی تھی،( ن) لیگ کی سیاست کوان کے شہرلاہورمیں دفن کردیاگیا ۔عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریگااورعنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرے گا۔

مزیدخبریں