حکومتِ سندھ کا ڈیوٹی سےغیر حاضر اساتزہ پر کڑی نظر رکھنے کافیصلہ

حکومتِ سندھ نے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتزہ پر کڑی نظر رکھنے کے لئے کراچی سمیت صوبے کے 7 اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کو فون کے ذریعے آن لائن حاضری لگانے کا حکم دے دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  سندھ کے 7 اضلاع میں اساتزہ آئندہ پیر سے آن لائن موبائل کے ذریعے فون پردن میں دو مرتبہ حاضری لگائیں گےذرائع نے بتایا ہے کہسندھ حکومت نے کراچی کے علاوہ صوبے کے 7 اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کو فون پر آن لائن حاضری لگانے کا حکم دے دیا ہے۔اس حوالے سے  ایک مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگلے جمعہ سے اساتذہ کو پی ایم ایس سندھ ایپ استعمال کرنے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ جس میں تعلقہ مانیٹرنگ آفیسراورچیف مانیٹرنگ آفیسرز ہونگے جو ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچرز کو ٹریننگ دیں گے۔محکمہ تعلیم سندھ نےحیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص ڈویژنوں کے تعلقہ ایجوکیشن افسران کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن