لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑ دی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹےمیں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز کو خط لکھ کر عبوری حکومت بنانے کا کہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی، مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔