دسمبر میں  کووڈ19سے 10ہزار اموات ہوئیں،سربراہ عالمی ادارہ صحت

Jan 12, 2024

جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کووڈ19سے تقریباً 10ہزار اموات ہوئی ہیں جبکہ دنیا کے 50ممالک میں ہسپتالوں میں لائے جانے والے افراد کی تعدا د میں 42فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ دسمبر 2023میں کووڈ19سے دس ہزار اموات اگرچہ اس عالمگیر وبا کے عروج میں ہونیوالی ماہانہ اموات سے کم ہیں۔لیکن پھر بھی قابل قبول نہیں اور ان لوگوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

مزیدخبریں