باجوڑ (این این آئی)باجوڑ بم دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ شہید اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں ادا کی گئی ۔پولیس کے مطابق مذکورہ زخمی اہلکار کے انتقال کے بعد دھماکے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 8 ہو گئی۔