کمالیہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی جانب سے صوبائی پی پی 123 صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے نازیہ راحیل کو ٹکٹ دیے جانے پر کارکنان نے ان کی رہائش گاہ محلہ راوی ٹاؤن میں جشن منایا۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ نازیہ راحیل نے کہا کہ 8 فروری کا دن ہماری فتح کا دن ثابت ہو گا۔