اقتصادی ترقی وخوشحالی کیلئے نچلی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانا انتہائی ضروری :کاشف یونس

لاہور(کامرس رپورٹر )وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی وخوشحالی کیلئے نچلی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانا انتہائی ضروری ہے۔ گزشتہ روز اقتصادی ترقی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے اثرات کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن