سیاسی جماعتوںکاقرضے اتارنے کیلئے پالیسی کا اعلان نہ کرنا باعث تشویش :امانت بشیر 

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے اپنے منشور میں غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے پالیسی کا اعلان نہ کرنا تشویش کا باعث ہے۔اب عوام سے مزید کسی قربانی کا تقاضہ کرنے کی بجائے اشرافیہ قربانی دینے کا اعلان کرے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق صرف ایک سال میں مزید12 ہزار 430 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ،  ملک میں بچے بھی مقروض پیدا ہو رہے ہیں لیکن کسی کو اس کی فکر نہیں۔ جب تک ہم قرضوں کے چنگل سے باہر نہیں نکلیں گے ہماری معیشت ترقی کر سکتی ہے نہ عوام کی زندگیوںمیںخوشحال کا تصور ممکن ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن