لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے وفد کے ہمرا ہ گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز چیئرمین گھرکی ہسپتال ، محمد نعیم چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر خرم اعجاز میڈیکل ڈائریکٹر ، ڈاکٹر عادل مرزاڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر اور مارکٹنگ کنسلٹنٹ عاطف خان بھی موجود تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے مہمانوں کو ہسپتال کی کارکردگی بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے کہا صحت کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی کیلئے گھرکی ہسپتال تما م تر وسائل بروئے کا ر لا رہا ہے ۔ گھرکی ہسپتال میں علاج و معالجے کی بین الاقوامی معیا ر کی سہولیا ت غریب لوگوں کو مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ گھرکی ہسپتال کے سپائن سنٹر میں ایک چھت تلے تما م تر علاج مفت فراہم کیا جا رہا ہے ۔ اب گھرکی ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کیلئے علاج جدید ترین ٹیکنالو جی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
کاشف انور کا وفد کے ہمرا ہ گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ،کارکردگی پر گفتگو
Jan 12, 2024