یورپی یونین پاکستانی معیشت کو دائمی خستہ حالی سے نکلنے میں مدد کر سکتی ہے:عاطف اکرام 

لاہور (کامرس رپورٹر )صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یورپی یونین کا 27 ملکی اقتصادی اتحاد جس کی مجموعی جی ڈی پی تقریباً 20 ٹریلین ڈالر ہے۔ پاکستان کی معیشت کو دائمی خستہ حالی سے نکلنے میں مدد کر سکتی ہے۔ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین واسیع تر اقتصادی تعلقات میں برآمدات کو بڑھانا کلیدی اہمیت کا حامل ہونا چاہیے۔ پاکستان نے 10 سال کے عرصے میں یورپی یونین کو برآمدات میں 108 فیصد حوصلہ افزا اضافہ حاصل کیا ہے۔ تاہم، اپنے جی ایس پی پلس حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیں کام جاری رکھنا ہوگا اور یورپی یونین کے معیار ات پر پورا اترنے کیلئے چوکنا رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر Dr. Riina Kionka نے اپنے سینئر ٹیم ممبران کے ہمراہ کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا تفصیلی دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن