لاہور(نیوز رپورٹر ) جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور نجی کالج و ہسپتال کے زیر اہتمام سموگ سے بچاو کے حوالے سے منعقدہ صوبائی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا کہ اگر سموگ پر قابو نہ پایا گیا تو یہ پاکستانی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے جائے گی۔مغرب نے بھی جامع حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے سموگ پر قابو پایا۔ پاکستان بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے گا۔ جی سی ڈی اے کے صدر ڈاکڑ مسعود شیخ نے کہا کہ سموگ اسوقت دنیا بھر کیلئے پبلک ہیلتھ ایمر جنسی بن چکا ہے ، جس سے بچاو کیلئے انفرادی اور قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقومی سطح پر بھی تعاون کرنا ضروری ہے۔ مغربی ممالک نے سموگ پیدا کرنے والی صنعتیں ترقی پذیر ممالک کی طرف دھکیل دیں جن سے نکلنے والا کیمیکل سموگ میں مسلسل اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔ پچھلی چند دہائیوں سے دل، دماغ، اعصاب اور انکھ کے ساتھ ساتھ جلدی امراض میں اضافہ کی بڑی وجہ سموگ ہے۔پروفیسر فرید ظفر نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے پیدائشی نقائص کا تناسب بڑھتا جا رہا ہے۔
جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ، نجی ہسپتال کے زیر اہتمام سموگ سے بچائو پرسیمینار
Jan 12, 2024