پنجاب پولیس نے ٹرانسجینڈرز بچوں کیلئے ’’تحفظ درسگاہ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Jan 12, 2024

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے نجی فلاحی ادارے کے تعاون سے لاہور میں جلو کے علاقے میں ٹرانسجینڈرز بچوں کیلئے تحفظ درسگاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ چار کنال اراضی پر بنائی جا رہی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تحفظ درسگاہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے برطانوی تنظیم یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی کے چیئرمین، ٹرانسجینڈرز کے ہمراہ ٹرانسجینڈرز کے خصوصی سکول کا سنگ بنیاد رکھا،برطانوی تنظیم یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی میں زاہد بھٹی، نبیل عامر، عبداللہ مشتاق اور اسد علی ملک شامل تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تحفظ درسگاہ میں 5 سے 18برس کی عمر کے ٹرانسجینڈر بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے باہمی تعاون سے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے، ٹرانسجینڈر بچوں کو پرائمری لیول پر بہترین تعلیم، کوالٹی آف لائف بہتر کرنے کیلئے مختلف سکلز سکھائیں جائیں گی۔ٹرانسجینڈرز کمیونٹی میں گرو کلچر کا خاتمہ، ٹرانسجینڈرز بچوں کیلئے تعلیم، خواجہ سراوں کے روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب پولیس نے تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے ٹرانسجینڈر کے پرائمری اینڈ ووکیشنل درسگاہ کے قیام کیلئے زمین فراہم کی۔ 

مزیدخبریں