عالمی طاقتیں کشمیر اور فلسطین میں  مظالم رکوائیں:قمر الزماں بابر

Jan 12, 2024

لاہور ( کلچرل رپورٹر) چیر مین پاکستان پیس گروپ قمر الزماں بابر نے کہا ہے اسرائیل اور بھارت مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں اور دنیا خاموش ہے۔عالمی طاقتوں نے بھارت اور اسرائیل کی بدمعاشی پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔مودی سرکار مسلمانوں کے خون پر سیاست چمکار ہی ہے۔ غاصب قوتوں کے نزدیک انسانی  جان کی کوئی  قیمت نہیں۔مظلوموں کا خون رائگاں نہیں جائے گا۔کشمیر کی آزادی کی آواز کچلنے کے لئے بھارت کی ہر کوشش ناکام ہوگئی ہیکہ بھارت کچھ بھی کرلے کشمیریوں کا حق آزادی سلب نہیں کرسکتا۔پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں