بچے، بچیوں سے زیادتی کرنیوالوں کو چوراہوں میں لٹکایا جائے:مولانامحمد علی قادری و دیگر

Jan 12, 2024

لاہور (کلچرل رپورٹر) جامع مسجد پیر شیرازی کے خطیب اور مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد علی قادری و دیگر رہنماؤں یونس قادری، یوسف نقشبندی، جنید علی قادری نے مشترکہ بیان میں اس امر پر لہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بعض عیاش، بدمعاش بچے بچیوں سے زیادتی کرتے ہیں۔ ہر روز اخبارات میں اس قسم کی خبریں شائع ہوتیں ہیں لیکن تعجب ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی غیرت کہاں گئی۔ اس قسم کے حیوانوں، بدمعاشوں کو پھانسی دے کر 3 دن تک انکی نعشیں چوراہوں پر لٹکائی جائیں تاکہ آئندہ کیلئے اس قسم کے بدمعاشوں کیلئے نشان عبرت بن جائے۔ 

مزیدخبریں