پروڈیوسر حبیب پراچہ کی موسمیاتی تبدیلی پر بنائی گئی ڈاکو منٹری ریلیز 

لاہور(کلچرل رپورٹر )پاکستانی ہالی ووڈ پروڈیوسر حبیب پراچہ کی موسمیاتی تبدیلی پر بنائی گئی ڈاکو منٹری ریلیز ہو گئی۔ یہ فلم بین الاقوامی فوٹو گرافرآرٹم شیسٹکوونے شوٹ کی ہے۔ ’’ڈاکو منٹری دی پرفیکٹ شاٹ انٹارکٹیکا‘‘نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ ھ دئیے ہیں اور اسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔ یہ ڈاکو منٹری کاپ 2028کے موقع پر نمائش کیلئے بھی پیش کی گئی جو پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔ 'COP 2028میںپاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے گئے تھے۔حبیب پراچہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈاکو منٹری میں موسمیاتی تبدیلی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن