لاہور (نیوز رپورٹر) قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن گلشن راوی چیپٹر کے چیف آگنائزر میاں زاہد نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔قاسم علی فاؤنڈیشن گلشن راوی چیپٹر مقامی آبادی کے مستحق طلباء کی تعلیم و تربیت کیلئے مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ قاسم علی شاہ اور معروف ماہر تعلیم حیدر علی شاہ ہمارے علاقہ کا فخر ہیں۔ ہم ان کی گلشن راوی اور قریبی آبادیوں کے طلباء کی تعلیم و تربیت کیلئے کی جانیوالی کاؤشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی استقامت کیلئے دعا گو ہیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم حیدر علی شاہ اور ہاشم علی شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔