لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال کی چارج نرس مسرت جبین چھاتی کے کینسر میں مبتلا رہ کر انتقال کر گئیں۔ پرنسپل ایل جی ایچ، پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے مسرت جبین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کردی۔ دوسروں کی جان بچانے کی جد و جہد کرنے والی خود بریسٹ کینسر جیسے موزی مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئی۔ ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال شازیہ کوثر ،پرنسپل نے مسرت جبین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔