لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیراہتمام ارفع ٹاور میں جاری پولیس سروسز آف پاکستان کے 50ویں کامن کے اے ایس پیز کا سہ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی جنرل قاسم افضال‘پراجیکٹ ڈائریکٹر رائے راشد‘سینئر سافٹ ویئر انجینئر مامون شریف اور رضا خان نے شرکاء کو پی آئی ٹی بی پراجیکٹس‘ آرٹی فیشل انٹیلی جینس‘چیٹ جی پی ٹی‘آٹی سسٹمز اینڈ انفراسٹرکچر، پاور بی آئی و دیگر شعبوں کے بارے میں معلومات اور پروفیشنل استعمال سے آگاہ کیا۔ پروگرام کے اختتام پر پی ایس پی کورس کمانڈر غلام مبشر میکن نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قاسم افضال اور ٹرینرز کو شیلڈز پیش کیں۔ تربیتی سیشن مکمل ہونے پر نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اسسٹنٹ سپریٹنڈینٹ آف پولیس (اے ایس پیز)کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
پی آئی ٹی بی کے زیراہتمام اے ایس پیز کا سہ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر،سرٹیفکیٹس تقسیم
Jan 12, 2024