لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز شاہدرہ چوک کا دورہ کیا۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شاہدرہ چوک کے اطراف جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دی۔شاہدرہ چوک کے اطراف کام تکمیل کے قریب ہے، آج مکمل کر لیا جائے گا۔ گرین بیلٹس اور گول چکر پر ہارٹیکلچر اور تزئین و آرائش کا کام تیز ی سے جاری ہے۔شاہدرہ چوک گول چکر پر مونومنٹ، فونٹین اور خوبصورت انداز میں تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔منصوبے سے منسلک سڑک کے آخری حصے پر اسفالٹ کا کام آئندہ چند گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی، ایل ڈی اے، پی ایچ اے، نیپساک اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔